ریفیوجی پروٹیکشن ڈویژن، نوٹس ٹُو اپیئر، انیکس اے (ضمیمہ اے)

​​ کووِڈ-19۔ اپنی سماعت پر پہنچنے سے پہلے – آپ کو کیا معلوم ہونا چاہیئے

​جبکہ امیگریشن اینڈ ریفیوجی بورڈ آف کینیڈا(آئی آر بی)، بذاتِ خود موجود ہونے والی سماعتوں کا انعقاد شروع کرتا ہے، سماعت کے کمرے میں شریک افراد ، ملازمین اور ملاقاتیوں کے تحفظ کے لئے کووِڈ-19 سے متعلق صحت اور حفاظت کے اہم اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

براہ کرم درج ذیل تحدید سے آگاہ رہیں:

دعویدار: 18 سال سے کم عمر کے دعویداروں کو ریفیوجی پروٹیکشن ڈویژن (آر پی ڈی) سماعتوں میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ آر پی ڈی کو ان کی حاضری کی ضرورت نہ ہو ،حالانکہ اگر وہ اور ان کے نامزد نمائندے چاہیں تو وہ شرکت کرسکتے ہیں۔ جسمانی فاصلے کی ضروریات پوری ہوجانے کو یقینی بنانے کے لئے آر پی ڈی سماعتوں کا ترتیب کار کرتا ہے، لہٰذا سماعت میں شریک ہونے والوں کی تعداد محدود ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کسی 18 سال سے کم عمر کے دعویدار کو لانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو برائے مہربانی اپنی سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے ہی آر پی ڈی (رابطے کی معلومات نوٹس ٹُو اپیئر میں مل جاتی ہے) کوتحریری طور پر مطلع کریں۔

مبصرین: جبکہ COVID-19 سے متعلق صحت اور حفاظت کے اقدامات درعمل ہیں، جسمانی فاصلے کی ضروریات پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے سماعتوں میں شرکت کرنے والے مبصرین کی تعداد کو محدود کرنا آئی آر بی کی ترجیح ہے۔ براہ کرم آر پی ڈی کو اپنی سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے تحریری طور پر مطلع کریں کہ کوئی مبصر آپ کے ساتھ آئے گا (مثلا جذباتی تعاون کے لئے) ۔

گواہان: آپ اپنی سماعت پر گواہوں کو لا سکتے ہیں۔ آر پی ڈی کے اصولوں کے مطابق ، آپ پر لازم ہے کہ سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے، گواہ (گواہوں) کا نام (کے نام)، ان کی گواہی کی وجہ، ان کی گواہی دینے کی متوقع دورانیہ، گواہ (گواہان) سے آپ کا رشتہ اور آیا انہیں ترجمان کی ضرورت ہے ، ان سب کے بارے میں آپ اپنی سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے آر پی ڈی کو تحریری طور پر مطلع کریں۔ آر پی ڈی کو اپنی سماعت کی تاریخ سے کم از کم 10 دن پہلے تحریری طور پر یہ بھی مطلع کرنا آپ پر لازم کہ آیا گواہ بذاتِ خود حاضر ہو گا یا ٹیلیفون کے ذریعہ پیش ہوگا۔ جبکہ کووِڈ- 19 سے متعلق صحت اور حفاظت کے اضافی اقدامات درعمل ہیں، اگر ممکن ہو تو، براہ کرم ٹیلیفون کے ذریعہ گواہ کو پیش کرنے کا بندوبست کریں۔

جب آپ کو اپنی نوٹس وصول ہوتی ہے تو آپ کو آئی آر بی (IRB) کی صحت اور حفاظت کے اقدامات سے مشورہ کرنا ہوگا۔

آپ کو خود تشخیص سوالنامےکو مکمل کرنے کی بھی ضرورت ہے۔